اتوار 12 اکتوبر 2025 - 13:13
ایران کی ۱۲ روزہ جنگ نے دفاعِ مقدس کی یاد تازہ کر دی

حوزہ/ دفاعِ مقدس کی طرح جنگِ ۱۲ روزہ میں بھی ایرانی قوم استقامت کی علامت بن گئی۔ صہیونی اور مغربی طاقتوں نے تمام تر جنگی و میڈیا قوت کے باوجود ایرانی عوام کے عزم کو متزلزل نہ کر سکے۔ قوم نے مشکل ترین اقتصادی حالات میں بھی اتحاد، بصیرت اور ایمان کے ساتھ دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفاعِ مقدس ایران کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس میں مرد و زن، پیر و جوان سب نے مل کر دشمن کے خلاف ایک عظیم تاریخ رقم کیا۔ خرمشہر کی مزاحمت اور عوامی شرکت نے ثابت کیا کہ ایمان و غیرت کے سامنے کوئی طاقت زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتی۔ اسی جذبے نے ایران کو ایک بار پھر اسرائیل اور ایران کی 12 روزہ جنگ میں فتح و عزت سے سرفراز کیا۔

اس جنگ میں استکباری طاقتوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر پروپیگنڈا اور نفسیاتی جنگ کا آغاز کیا۔ حتیٰ کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا کے ذریعے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے اُن کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی، مگر ایرانی قوم دفاعِ مقدس کے مجاہدوں کی طرح ہوشیاری سے دشمن کے مکر و فریب کو ناکام بناتی رہی۔

اگرچہ ملک ایران معاشی مشکلات سے دوچار تھا، لیکن عوام نے اپنے طرزِ عمل سے دشمن کو پیغام دیا کہ وہ ہر حال میں اپنے وطن، حکومت اسلامی اور قیادت عظمیٰ کے ساتھ ہیں۔ لوگوں نے خریداری میں اعتدال، امن و نظم کا خیال اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے دشمن کے نفوذی عناصر کو بے نقاب کیا۔

ایرانی قوم نے قرآنِ کریم کی آیت «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا» پر عمل کرتے ہوئے اتحاد کی وہ مثال قائم کی جس نے دشمن کے تفرقہ انگیز منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ اس اتحاد کی بنیاد وہ ربطِ ایمانی ہے جو امام خمینیؒ کے انقلاب سے لے کر آج تک رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کے زیرِ سایہ قائم ہے۔

یہ 12 روزہ جنگ دراصل ایک آئینہ تھی جس میں دنیا نے دیکھا کہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور وحدت محض ایک دفاعی حکمتِ عملی نہیں بلکہ اس کی دینی و ملی شناخت ہے۔ ملتِ ایران نے ایک بار پھر یہ پیغام دیا کہ وہ نظامِ اسلامی اور ولایتِ فقیہ کے پرچم تلے اُس دن تک ثابت قدم رہے گی جب تک منجی عالم بشریت، امامِ مہدی (عج) ظہور فرما کر عدلِ الٰہی کا عالمی نظام قائم نہیں کرتے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha